ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ میں سیلفی لینے کے چکر میں نوجوان سمندر میں گرکر غرق؛ تلاش جاری

انکولہ میں سیلفی لینے کے چکر میں نوجوان سمندر میں گرکر غرق؛ تلاش جاری

Mon, 05 Jun 2017 00:01:13    S.O. News Service

کاروار 4/جون (ایس او نیوز)  ضلع اُترکنڑا کے انکولہ میں ایک طالب العلم مبینہ طور پر سیلفی لینے کے دوران سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہوگیا جس کی شناخت  گرودرشن شیٹ (21) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ واردات اتوار کی شام کو  انکولہ کے ہونے بیل بیچ پر پیش آئی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  کمٹہ کی ایک کالج کے   بی کام شعبہ میں تعلیم حاصل کرنے والے چار طلبا  آج اتوار کو  انکولہ بیچ پر تفریح کے لئے پہنچے تھے، یہ لوگ ساحلی کنارے پر کھڑے ہوکر سیلفی لے رہے تھے کہ اچانک گرو درشن کا توازن بگڑ گیا اور وہ دریا میں گر گیا۔ اس بات کا پتہ نہیں چل پایا ہے کہ آیا وہ تیرنا جانتا تھا یا نہیں، کیونکہ تیرنا جانتا ہوتا تو یقینی طور پر  گر کر بھی اپنے آپ کو بچاسکتا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی انکولہ پولس جائے وقوع پر پہنچی اور سمندر میں  اس کو تلاش کرنے کی کوشش  کی گئی، مگر  شام کا اندھیرا پھیلنے  تک لاپتہ ہونے والے طالب العلم کا کوئی پتہ نہیں چل پایا۔

انکولہ پولس تھانہ میں اس تعلق سے معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔

 


Share: